کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔
276 میں سے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شکریہ کراچی ‘۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ کا الیکشن چرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کےنتائج کو روکے، اگر نتیجہ نہ بھی روکا پھر بھی یہ عارضی نتیجہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nGlO4b
0 comments: