پنجاب کابینہ نے لاہور سمیت کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں میں عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کورونا کیسوں اور شرح اموات میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔
کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ شرح والے شہروں میں عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی اور اس سلسلے میں خصوصی کمیٹی این سی او سی کو سفارشات پیش کرے گی۔
کابینہ اجلاس کے بعدفردوس عاشق اعوان نے بریفنگ میں بتایاکہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، 23 اضلاع میں مثبت کیسوں کی تعداد 8 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آکسیجن بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، آکسیجن استعمال کرنے والی صنعتوں کو سپلائی بند کرنے پر بھی غور کررہے ہیں جب کہ ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3u7SSo2
0 comments: