Wednesday, August 17, 2022

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

 پی این ایس ذوالفقار
پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارکا متحدہ عرب امارات کا دورہ، دبئی بندرگاہ پہنچنے پر یو اے ای کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کےسلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پرپرچم کشائی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، یو اے ای کےدورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/19SIfLs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times