امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا بحران کا ذمے دار قرار دے دیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ مودی سرکار نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود سیاسی اجتماعات کی اجازت دے کر اپنے عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھادیا۔
کورونا وبا میں مودی کے پاس چوائس تھی کہ اپنی ساکھ بچاؤ، یا انڈیا بچاؤ اور مودی نے خود کو چنا۔
اس عنوان سے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مضمون میں بھارتی نژاد امریکی پروفیسر سومتھ گانگولی نے لکھا کہ ہندو ووٹ بینک یقینی بنانے کے لیے مودی نے بڑی بڑی ریلیاں نکلوائیں اور اجتماعات کیے، کمبھ میلے کی اجازت دی جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
گانگولی نے لکھا کہ مودی کو ذرا بھی عوام کی پرواہ ہوتی تو وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگوانے پر آمادہ کرتے لیکن لاپروائی کا نتیجہ نکلا کہ سڑکوں پر لوگ آکسیجن کے لیے تڑپتے دکھائی دینے لگے، کھیلنے کودنے کے پارک شمشان گھاٹ میں تبدیل ہونے لگے، لوگوں نے تنقید کی تو مودی حکومت نے حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا پر سے تنقیدی پیغامات ہٹوادیے۔
اخبار نے لکھا کہ سچ چھپانے کے لیے مودی کی کوششوں کے باوجود آج ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار کون ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e3laud
0 comments: