Monday, June 5, 2023

سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آج آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کریگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کریگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانچ رکنی لارجر بنچ پر اعتراض کردیا ہے، ججز کیخلاف وفاق نے تحریری درخواست بھی دے دی ہے، رجسٹرار آفس وفاقی حکومت کی درخواست کو رجسٹرڈ کرے۔

سپریم کورٹ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کمیشن کے جواب پر فریقین جواب جمع کرا سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Jdrv68c

0 comments:

Popular Posts Khyber Times