Monday, June 5, 2023

ایران آج سعودی عرب میں 7 سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول رہا ہے

سعودیہ عرب میں ایرانی سفارتخانہ
ایران سعودی عرب تعلقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایران آج سعودی عرب میں 7 سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول رہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کےدرمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے.

رپورٹس کے مطابق  ایرانی سفارتخانے کا دوبارہ افتتاح مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے کیا جائے گا۔ نامزد سفیر علی رضا عنایتی سفارتخانے میں چارج سنبھالیں گے۔

سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کےدرمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے.



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JVP8IuL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times