Monday, June 5, 2023

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں،ایسے امور جو امریکا، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم ہے،پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eYbwl2V

0 comments:

Popular Posts Khyber Times