Monday, April 3, 2023

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج پھر طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے اور آئندہ کے قانونی و سیاسی لائحہ عمل پرمشاورت ہوگی۔

وزیراعظم وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، البتہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی وفاقہ کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xX19e8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times