
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 3 مختلف مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان صاب ACT عدالت پیشی کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ pic.twitter.com/A77MqnDRzK
— Jahanzeb Khan PTI UK (@JKhanClassified) April 4, 2023
درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل نے کی جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں آج عمران خان کے وکلا کی جانب سے زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Ka5kXFp
0 comments: