Thursday, April 6, 2023

ججز کے خلاف ریفرنس کی خواہش صرف مریم نواز کی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگرہمت ہے تو 3 ججز کےخلاف ریفرنس لائیں، ججز کے خلاف ریفرنس کی خواہش صرف مریم نواز کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی قرارداد پاس کرنے جارہی ہےکل قومی اسمبلی میں صرف 5 ارکان بیٹھے تھے اور قومی اسمبلی بھی سپریم کورٹ کےماتحت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی بے وقوفیوں سےعمران خان مزید مقبول ہوگیا ہے ملک میں الیکشن کی تیاری ہے اور حکومت فراری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارےآئین وقانون کے تابع ہیں یہ الیکشن میں جانے،عوام کوشکل دینے کے قابل نہیں الیکشن کاشیڈول آگیا ہے، اگرہمت ہے تو 3 ججز کےخلاف ریفرنس لائیں جبکہ مریم نواز،بلاول بھٹوریفرنس لاناچاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کی پارٹی کےلوگ ریفرنس لانانہیں چاہتے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ن لیگ کےعلاوہ کسی نےکاغذات جمع نہیں کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 میں سے10 پارٹیزکے پاس امیدوارہی نہیں ہیں، حکومت کی بے وقوفیوں سےعمران خان مزیدمقبول ہوگیا اورملک میں الیکشن کی تیاری ہے، حکومت فراری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/gpOWIZF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times