Thursday, June 10, 2021

لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان

لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی لیڈی ڈیانا کی یادیں 24 سالوں بعد ان کے مداحوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔1997 میں اس دنیا سے چلی جانے والی شہزادی کی گاڑی “فورڈ اسکارٹ” کو نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سلور رنگ کی فورڈ اسکارٹ کار40 سال قبل 1981 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے لیڈی ڈیانا کومنگنی پر تحفے میں دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق کارکو رواں ماہ 29 جون میں فائن آرٹ سیل میں نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ جہاں نایاب گاڑی کی 88 لاکھ سے زائد قیمت لگنے کی امید کی جا رہی ہے۔

لیڈی ڈیانا کا خوبصورت ویڈنگ گاون بھی پچیس سال بعد عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کی نمائش لندن میں جنوری تک جاری رہے گی۔

یڈی ڈیانا کے فراک کی نمائش کی اجازت دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے دی، سلک سے بنے خوبصورت فراک کی 25 فٹ لمبی ٹیل ہے۔

پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی، لیکن 16 سال بعد ہی 1996 میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cx7CGq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times