Thursday, April 6, 2023

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سپریم کورٹ
پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقوف اپنایا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر کے پی نے میڈیا پر اٹھائیس مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے، آئین کے مطابق نوے دن میں انتخابات ضروری ہیں۔

اس سے قبل ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مئی میں انتخابات کرائے جائیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/630PfEk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times