
تفصیلات کے مطابق بین الحکومتی کمیشن کا آٹھویں اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے، جس میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔
روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔
پاکستانی ریفائنریز روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار پہلے ہی ممکن قرار دے چکی ہیں۔ پاکستان ماہانہ 2 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرتا ہے۔ روس سے معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/GjWYwaV
0 comments: