
کانگريس رہنما راہول گاندھی نے آسام ميں احتجاج کرنے والوں کے حق ميں آواز بلند کردی، راہول گاندھی نے اپنے بيان ميں کہا آر ايس ايس کو عوام کا حق نہيں چھيننے ديں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو آسام کی تاريخ، زبان پر قبضہ نہيں کرنے ديں گے اب آسام کو آسام کے عوام چلائيں گے۔
بھارت کی موجودہ صورتحال پر دفاعی تجزيہ کار حارث نواز کہتے ہيں صورتحال مودی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے، مجھے نہيں لگتا کہ يہ لوگ صورتحال سنبھال سکيں گے کيونکہ بھارتی فوج ٹرينڈ نہيں، يہ کنڑول نہيں کرسکيں گےکیونکہ عوام پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگا رہے ہيں۔
حارث نواز نے مزيد کہا جے پی چاہتی ہے کہ بھارت ميں صرف ہندو رہيں باقی مذاہب کے لوگ ملک چھوڑ کر چلے جائيں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37ivIiX
0 comments: