Saturday, December 17, 2022

ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان آج رانا مشہود کے گھر اکھٹے ہوئے۔ لیگی ارکان کی جانب سے رانا مشہود کے گھر وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کرانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی کیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایک بینا میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویز الٰہی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے تو میرے پاس انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کا اختیار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/InJ84RE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times