بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں مسلح علیحدگی پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ بندی کے باوجود مشرقی علاقے میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں 1 فوجی ہلاک اور 4 جنگجو مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے ترجمان نے حالیہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کسی بھی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی ہے جب کہ عالمی میڈیا نے اس جھڑپ میں شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس علاقے میں مسلح علیحدگی پسندوں کو روس کی حمایت حاصل ہے، تازہ جنگ کا آغاز 29 دسمبر 2018 سے ہوا جب کہ روس اور یوکرائن کے درمیان بحری سرحدوں سمیت دیگر تنازعات کا سلسلہ 2014 سے جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے ترجمان نے حالیہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کسی بھی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی ہے جب کہ عالمی میڈیا نے اس جھڑپ میں شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں روس نے اپنی بحری حدود میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے یوکرائن بحریہ کی دو جنگی جہاز سمیت 3 کشتیوں پر قبضہ کرلیا تھا اور اس دوران یوکرائن اہلکار روسی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Sr52K8
0 comments: