Sunday, December 18, 2022

عظیم فٹبالر لیونل میسی کا عالمی کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا

عظیم فٹبالر لیونل میسی کا عالمی کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا
عظیم فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈ کپ میچ کو یادگار بنالیا۔اتوار کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور فرانس کے فائنل میچ میں لیونل میسی نے دو گول کیے جبکہ پینالٹی ککس پر پر بھی ایک گول کیا۔

میسی نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 26 میچز کھیلنے کا ریکارڈ بنا دیا، لیونل میسی کا عالمی کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

 

فیفا ورلڈ کپ؛ لیونل میسی دو اہم ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے

لیونل میسی پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹائن کو مایوسی کی گہرائیوں سے اکیلے ہی نکال کر فائنل میں لے گئے اور فائنل میں بھی اپنی ٹیم کو کامیابی حاصل دلادی۔

لیونل میسی نے اپنی کارکردگی کے لیے ریکارڈ سات بیلن ڈی آر ٹائٹلز اور ورلڈ کپ گولڈن بال کے ساتھ انفرادی طور پر بے مثال کامیابی حاصل کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9z0EGDs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times