Thursday, December 29, 2022

ڈی آئی خان: پولیس اسٹیشن پردہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں پولیس اسٹیشن پردہشتگردوں کا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلاچی میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ایک دھشت ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے جبکہ باقی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس نے علاقے کی سکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lP8KwE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times