پشاور میں گھر کی چھت گر نے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دین بہار کالونی میں گھر کی چھت گر گئی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملبے تلے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو نکال لیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونےوالوں میں 10 سالہ نصیب،سات سالہ نصیراور تین سالہ ہدایت شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EPPFTl
0 comments: