Thursday, December 29, 2022

نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان

نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان
راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کے نئے ریٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

جاری کر دہ ریٹ لیسٹ کے مطابق نان کی قیمت 25 روپے تل والا نان 30 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ پتیری روٹی کا ریٹ 20 روپے پراٹھہ 50 روپے کا ہوگیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ بازار میں آٹا 130 روپے کلو دیسی آٹا 140 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

شفیق قریشی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت مزید بڑھی تو روٹی کی قیمت مزید بڑھائینگے، حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/h1VcOWU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times