Sunday, November 6, 2022

پولیس افسر بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

پولیس افسر بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
کراچی پولیس کا افسر بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

پولیس کے مطابق بہادر آباد تھانے کے تفتیشی افسر عامر گوپانگ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے عامر گوپانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہو گیا ہوں، میرے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں بھاری رقم آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے مشورہ دیا جائے کہ کیا میں ایف آئی اے میں شکایت کروں؟ پہلے بینک سے مجھے فون آیا کہ آپ کا اکاؤنٹ سیز ہو گیا ہے۔

بہادر آباد تھانے کے تفتیشی افسر عامر گوپانگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے معلومات لیں تو بتایا گیا کہ شناختی کارڈ ایکسپائر ہو گیا ہے، پھر اچانک میرا اے ٹی ایم کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/YoZRQgw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times