Sunday, November 6, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف

بنگلادیش نے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اہم میچ میں بنگلادیش نےپاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیاہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش نے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IF6shyn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times