Friday, May 1, 2020

جھوٹ پر مبنی نوٹس موصول، شعیب اختر کا دمدار جواب تیار

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے، جو کہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔ 

شعیب اختر نے مزید کہا میں نے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو اس نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ تفضل رضوی کو نالائق کہنے اور ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفضل رضوی نے شعیب اختز کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر کے پتے پر بھیجا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SGewPR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times