Sunday, November 6, 2022

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

فیصل شاہکار
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کی ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کو خط میں لکھا گیا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/EIXb5l3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times