Thursday, November 17, 2022

مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر

مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر
مضر صحت ایئرکوالٹی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کی گئی۔

انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضر صحت ہےاور 191 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبرپر آگیا۔

154 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحول نے لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کی ایئرکوالٹی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحول نے بتایا کہ ٹاؤن ہال،مال روڈپرائیرکوالٹی انڈیکس115 ، ٹاؤن شپ میں ائیرکوالٹی انڈیکس96 اور کرول گھاٹی میں اے کیوآئی 249 ریکارڈ کیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/whXloWH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times