Tuesday, July 13, 2021

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک قرار

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک قرار

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے مریض کے بیمار ہونے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں تیز بخار، جسم درد ہوتا ہے اور یہ بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اس کی تشخیص کا وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا میں مبتلا اتنے مریض آرہے ہیں کہ کوئی بھی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3z10Fq1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times