Thursday, November 17, 2022

کراچی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نشے کا عادی شخص قتل

کراچی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نشے کا عادی شخص قتل
کراچی کےعلاقے ماڑی پور میں ہجوم نے تشدد کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے تشدد میں ملوث ایک ملزم کوحراست میں لے لیا۔ ماڑی پور میں تشدد سے جاں بحق شخص کی شناخت حاتم کے نام ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حاتم نشے کا عادی اور ذہنی مسائل کا شکار تھا اور اس نے شیر خان نامی شخص کے بیٹے کو پتھرمارا تھا جس سے 4 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ردعمل میں شیرخان اور اہل محلہ نے مشتعل ہو کر حاتم پر پتھراؤ کیا اورشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شیر خان عرف شیرو کو گرفتارکرلیا ہے، تشدد میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس سے قبل بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہجوم نے مقتول پر بچوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں جمعرات 28 اکتوبر کی صبح مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو اغوا کار قرار دے کر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oaOFeNH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times