Tuesday, November 15, 2022

آرمی چیف کی تقرری کیلئے فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی: چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے، چیف جسٹس پاکستان کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔

اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/HuaSc3Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times