Monday, February 11, 2019

محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز اور سعودی میڈیا کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SnFY6G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times