Tuesday, November 1, 2022

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برسبین میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔

آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلے مقابلے میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابلہیں جب کہ دوسرا اہم میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے تین، تین میچز کے بعد صرف دو ،دو پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی اُمیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے نہ صرف یہ مقابلہ جیتنا ہوگا بلکہ گروپ کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/DGRPkx0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times