Monday, October 31, 2022

وزیراعظم شہباز شریف آج سے چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف آج سے چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے وہ یہ دورہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر کررہے ہیں۔

اعلی سطح کا ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ فریقین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سال اپریل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔اُن کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان قیادت کی سطح پر باہمی دوروں کا تسلسل ہے۔

اُدھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ZAHO LIJIAN نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ چین وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورے کا پُرتپاک استقبال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مزید اعلیٰ سطح کے تزویراتی تعاون اور پاک چین دوستی سے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کیلئے مثبت نتائج کا خواہاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی یا علاقائی حالات جیسے بھی ہوں چین پاکستان دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اہم مفادات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی اور شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9HBZV1S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times