Sunday, October 16, 2022

عمران خان پارلیمان کو صرف اقتدارکی سیڑھی سمجھتے ہیں: شیری رحمان

شیری رحمان
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان پارلیمان کو صرف اقتدارکی سیڑھی سمجھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی سے عمران خان استعفیٰ دے کرگئے، اب عمران خان7 نشستوں پرضمنی انتخابات لڑرہے ہیں، خودانتخابات لڑکر یہ اپنے پارٹی رہنماؤں اورووٹرزکی تذلیل کررہے ہیں، 7نشستوں پرالیکشن لڑکر یہ اسی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگ گئے ہیں، یہ پارلیمان کو صرف اقتدارکی سیڑھی سمجھتے ہیں، یہ پارلیمنٹ صرف اسی صورت آناچاہتے ہیں جب کرسی کی امید ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگوں سے گزارش ہے عمران خان کو ووٹ دیکرووٹ ضائع نہ کریں، ووٹ کو سوچ سمجھ کراپنے اوراپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Lq1cpi2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times