
انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دیں۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں سے پیدا ہونے والا دھواں ہے، اسی لئے یہ بات اہم ہے کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دیا جائے جس سے نہ صرف تیل کی برآمدا ت کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر بھی قابو پایا جائے گا۔
وزیراعظم کو صوبہ پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کے لئے کئےگئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
وزیراعظم کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے موسم گرما میں سیلاب جیسی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کےلئے وفاق اور صوبائی اداروں کے درمیان رابطے کی بھی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Eds9P0
0 comments: