
میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی رائٹ فورس مسائل کا شکار، جلسے جلوسوں کو روکنے کے لیے سامان ناکافی ہونے کی شکایت ملنے پر پنجاب حکومت نے اینٹی رائٹ فورس کو مزید مضبوط کرنے کافیصلہ کر تے ہوئے انہیں 18کروڑ روپے کاسامان خرید کر دینے کیلئے آئی جی پولیس کو ہدایت کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب فیصل شا ہکا ر نے آنے والے دنوں میں سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ مشتعل ہجوم سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کو ایک مراسلہ بھجوایا تھا جس میں انہیں اینٹی رائٹ فورس کے پاس جدید سامان کے نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اسے خریدنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی اس ضمن میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹی رائٹ فورس کیلئے آئندہ چند روز میں 18کروڑکا سامان خریدا جائیگا۔
پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکے 100آنسوگیس بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے کیلئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والیم ماسک خریدے جائیں گے، 3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی3 ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔اس کے ساتھ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس، 40لاکھ کے 2ہزار بانس کے ڈنڈے خریدے جائیں گے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/HOidA5c
0 comments: