Tuesday, October 4, 2022

فلائٹ مس کرنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

شمرون ہٹمائر
ویسٹ انڈیز کے بیٹر شمرون ہٹمائر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق شمرون ہٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیملی وجوہات کی وجہ سے شمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا اور یہ فلائٹ حاصل کرنا ایک چیلنج رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شیمرون ہیٹمائر کی جگہ اب 34 سالہ شمالہ بروکس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IoKZYnS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times