Monday, October 3, 2022

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کانگو میں پاکستانی فوجی کی شہادت پر اظہار تعزیت

انتونیوگوتری
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت تعینات پاکستانی فوجی حوالدار بابر صدیق کی شہادت پرتعزیت کااظہارکیاہے۔

نیویارک میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکانگوکے حکام سے واقعے کی تحقیقات اورذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

حوالدار صدیق جمعہ کو اس وقت شہید ہوگئے تھے جب جنوبی Kiv کے علاقے Minembwe میں ان کی کمپنی پرجنگجوئوں نے حملہ کیا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنوں میں اب تک ایک سو اکہتر پاکستانی اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/SsxWFqa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times