Thursday, December 17, 2020

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد7کروڑ50لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد7کروڑ50لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ52 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 68 ہزار 356 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ7 لاکھ 61 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 487 اور 99 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 822 اور 70 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 27 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 48 ہزار 564 ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 361 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 19 لاکھ 13 ہزار کورونا کیسز اور 65 ہزار 520 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66 ہزار 537 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gYk3fc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times