Thursday, December 17, 2020

یو اے ای کو سرکاری اراضی دوبارہ پرانے نرخوں پر لیز پر دینے کی منظوری

یو اے ای کو سرکاری اراضی دوبارہ پرانے نرخوں پر لیز پر دینے کی منظوری

پنجاب کابینہ نے چولستان اور رحیم یار خان میں واقع سرکاری اراضی متحدہ عرب امارات کے صدر کو پرانے نرخوں پر دوبارہ لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یو اے ای کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت سرکاری اراضی کی لیز میں پرانے نرخوں پر توسیع…

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں راوی اربن اتھارٹی کو اراضی کے حصول کے لیے 5 ارب قرضہ اور نابینا افراد کو ملازمتوں کے لیے عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری بھی دی گئی جب کہ کابینہ نے راوی ریور اربن پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی پر اجیکٹ اتھارٹی کو دینے کی منظوری دی۔

کابینہ نے یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کی منظوری اور پیٹرول پمپوں کے لیے این او سی کے اجرا کی مدت 90 سے کم کر کے 30 روز کر دی۔

دوسری جانب اجلاس میں پنجاب کابینہ نے بڑے اسپتالوں میں چارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مسترد کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے آئے ہیں، فی الحال چارجز پر نظر ثانی نہیں کر سکتے۔

اجلاس میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں رول 17-Aکے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی جس کے تحت عملےکا گھر کے قریب ادارے میں تبادلہ ہوسکے گا۔

اجلاس میں گوجرانوالہ میں چلڈرن اسپتال کے لیے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کے سپردکردیا گیا۔

مزید برآں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹربیونل میں 2 ممبران کے تقرر کی منظوری بھی دی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IYpOwW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times