Thursday, December 17, 2020

دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جب کہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی، شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائےگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثر ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3r776Ex

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times