
ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی پرکڑی تنقیدکی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جسے آرمی چیف کی تقرری کا آئینی اختیار ہے فیصلہ وہی کرےگا، آرمی چیف کو مزید توسیع مل سکتی ہے یا نہیں یہ آئین کے مطابق دیکھنا ہے، جس کو آئین اختیار دیتا ہے فیصلہ بھی اس نے ہی کرنا ہے۔
پی ٹی آئی اس قابل ہی نہیں کہ ان سے بات کی جائے، حکیم رانا ثناء اللہ لانگ مارچ کی تیاری کرنے والوں کا علاج کرنےکے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سڑکوں اور جلسوں میں بات نہ کرنےکا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آرمی چیف کے تقررکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/EYc1kGl
0 comments: