Friday, July 22, 2022

عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج

پی ٹی آئی احتجاج
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔
احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/skjEhGD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times