Friday, July 22, 2022

اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر حمزہ شہباز کی کامیابی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/NgdKPFl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times