Saturday, July 23, 2022

کراچی میں طوفانی بارش کا امکان، الرٹ جاری

بارش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کے کم دباو کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں رات سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔ ایسا ہوا تو کراچی کی سڑکوں پر پانی نظر آئےگا ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی آئی چندریگر روڈ ، سٹی اسٹیشن کو ایم ٹی خان روڈ سے ملانے والے پل اور ریلوے ٹریک کے ساتھ بنائے گئے نالے کا معائنہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/znbrdqY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times