Tuesday, June 21, 2022

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے کیے گئے اقدامات پر راضی ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

قرض پرو گرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/S8AFw4K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times