
پنجاب میں ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کاربڑھایا جائے گا۔
حکومت ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی، موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1a7E5qG
0 comments: