Sunday, July 31, 2022

خاتون کے سوٹ کیس سے 18 بچھو برآمد

بچھو
یورپی ملک آسٹریا میں ایک خاتون اپنے گھر پہنچ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئیں جب ان کے سوٹ کیس سے ایک بڑا بچھو اور اس کے مزید بچے برآمد ہوئے جن کی کل تعداد 18 بنی۔

خاتون کروشیا سے آسٹریا کے شہر نٹرن باخ پہنچی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا سوٹ کیس کھولا تو خوف کی ایک سرد لہر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں دوڑ گئی کیونکہ سوٹ کیس میں بچھوؤں کا پورا خاندان موجود تھا۔ بظاہر وہ ماں اور اس کے بچے تھے۔

خاتون چھٹیاں گزارنے کروشیا گئی تھیں اور جانوروں کی ایک تنظیم سے رابطہ کیا تو کچھ دیر میں ان کا عملہ خاتون کے گھر پہنچ گیا۔ سارے بچھو زندہ تھے جنہیں حفاظت سے منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کو بتایا گیا کہ مادہ بچھو نے سوٹ کیس میں گھر بنا رکھا تھا اور وہی اس نے بچوں کو جنم دیا ہوگا۔

اب یہ بچھو جانوروں کے لنز سینٹر میں موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کروشیا سے بچھو آسٹریا پہنچے ہیں۔ ایک اور سیاح نے بتایا کہ وہ 30 جون کو گھر پہنچی تھیں اور سوٹ کیس میں تین ہفتے بعد بچھوؤں کا انکشاف ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/V2ndwWz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times