Saturday, June 18, 2022

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے تیار ہیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم اب تک ان کے پاس نہیں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر فوری عمل کیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ورثاء نہیں چاہتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم ہو، پولیس قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے تیار ہے، عدالتی حکم کے بعد فوری کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے چند روز قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننےکے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ چل سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/hgTOu5N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times