Friday, May 13, 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرول
حکومت کے لیے آئی عالمی مالیاتی فنڈ سے بات چیت مزید مشکل ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پیٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6bgIJXC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times