
اس دستاویزی فلم کی کہانی خیبر پختونخوا کے بم کو ناکارہ بنانے والے ایک سکواڈ کے بارے میں ہے جس میں سکواڈ کے تین ارکان کی خطرات سے بھرپور پیشہ ورانہ زندگی کی عکاسی کی گئی ہے جو جدید ساز و سامان نہ ہونے کے باوجود لوگوں کی زندگیاں بچانے کی خاطر خود اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
سکواڈ کے ارکان عبدالرحیم اور ٹائیگر بھائی تمام دن پولیس سٹیشن کے اندر رہتے ہوئے انتہائی ناکافی اجرت پر اس خطرناک کام میں مصروف رہتے ہیں اور اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کر ہے ہیں۔
The Emmy for Outstanding Politics and Government Documentary goes to @worldchannel for Doc World, "Armed With Faith." #NewsEmmys pic.twitter.com/VO8mBbcPMK
— News & Doc Emmys (@newsemmys) September 24, 2019
اس فلم کی معاون فلمساز اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلمساز و ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے پروڈیوسر اسد فاروقی کو فیس بک کے ذریعے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسد فاروقی بہت برس پہلے اُن کے ساتھ کام کرنے آئے تھے جب وہ سیٹزنز آرکائیو آف پاکستان میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ان میں کام سیکھنے کا زبردست جذبہ اور لگن موجود تھی اور وہ بہترین شاگرد ثابت ہوئے۔
شرمین عبید نے کہا کہ اس کے بعد دونوں نے مل کر بہت سے پراجیکٹ کیے اور اب انہوں نے ہدایت کار کی حیثیت سے ایمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2lHmU4l
0 comments: