Friday, March 4, 2022

روس کی جانب سے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی

روس نے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی
روس کی جانب سے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ گزشتہ روز روس نے ملک میں بی بی سی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے میڈیا کے نگران ادارے نے ٹوئٹر تک رسائی کو بند کر دیا۔ روس میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی بندش کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر حملے کے بعد روس نے بی بی سی پربھی پابندی عائد کردی

اس سے قبل روس نے بی بی سی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/7xWISfr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times